امیر بھکاری۔۔۔عبدالحنان ارشد

میں نے یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد دوستوں کے
ساتھ کاروبار کرنے کا مصمم ارادہ کیا۔
چھ ماہ کی انتھک محنت
اور کوشش کے باوجود بھی، کاروبار کے لیے درکار پیسہ اکٹھا نہیں کر پائے تھے۔
بنک بھی ہم کنگلوں
کو قرضہ دینے سے گریزاں تھا۔
پھر ایک دوست ہم سب کو ایک انتہائی بدبودار اور غلیظ جگہ پر لے کر گیا،
جہاں رہنا تو درکنار سانس لینا بھی محال تھا۔
غصہ پر قابو پاتے ہوئے
پوچھا یہ کہاں لے آئے ہو؟
کہتا یہ شخص بھیک مانگ  کر امیر ہوا ہے۔
اب بھیک مانگ مانگ کر اتناامیر یوچکا ہے کہ
لوگوں کو قرضہ دیتا ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply