سرجیکل سٹرائیک… قابل توجہ پہلو

سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوی کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے.

1.بھارت نے Along LoC کا لفظ استعمال کیا ہے. Across LoC کا لفظ استعمال نہیں کیا. گویا اس نے سرکاری سطح پر بین الاقوامی قانون کی نزاکتوں کو ملحوظ خاطر رکھا ہے اور کہا ہے کہ کارروائی لائن آف کنٹرول کے اس پار یعنی مقبوضہ کشمیر میں ہوئی ہے.

2.لیکن ساتھ ہی اس نے سرجیکل سٹرائیک کا لفظ استعمال کر دیا. اور اپنے میڈیا کو آنکھ مار دی کی فتح کے پھریرے لہرا دو اور بھارتی میڈیا نے لہرا دیے.

3.گویا بھارت نے عالمی برادری کے لیے یہ موقف رکھا کہ جو ہوا اس کے زیر قبضہ علاقے میں ہوا اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور بھارتی عوام کے جذبات کی آسودگی کے لیے اپنے میڈیا کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک کا تاثر دے دیا.

4.بھارتی میڈیا نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ جناب مودی اگر سب کچھ Along LoC ہوا تو یہ سرجیکل سٹرائیک کیسے ہو گیا. کیونکہ وہ پاکستان کے معاملے میں یکسو ہے. کسی نے نہیں کہا کہ یہ سوال کی حرمت کا سوال ہے.

یہ فکری چلغوزے صرف ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors

آصف محمود

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply