جنگ یا جنگی ڈرامہ, پاکستان کا کیا داؤ پر ہے؟ — بلال شوکت آزاد

مشرق وسطی کے امن کو داؤ پر لگانے والے اور امریکہ و اسرائیل کے مشرق وسطی میں پاؤں مضبوط کرنے والے ممالک بلخصوص سعودیہ اور ایران کو کسی بھی ممکنہ صورتحال میں کلین چٹ نہیں مل سکتی لہذا مسلکی و عصبی چورن فروخت کرنے والے پاکستان کے مفادات کو نظر میں رکھ کر بات کریں اور نتیجہ اخذ کریں۔

اور وہ جنگ جو خلیج میں میری نظر میں کبھی نہیں چھڑنے والی پر کچھ احباب کی نظر میں چھڑنے والی ہے کہ  خوامخواہ اپنی اپنی وابستگیوں کی آڑ میں کھینچ کر ادھر مطلب پاکستان میں مت لائیں۔

پاکستان کی معاشی و اقصتادی حالت اس وقت بد سے بدتر کی جانب رواں ہے جس میں بہت اہم کردار ہمارے سوکالڈ برادر اسلامی ممالک اور ہمسائیوں کا بھی ہے لہذا یہ بات ہمیں بھولنا نہیں چاہیئے۔

میں چند معلوم وجوہات کی بنا پر اپنا ایک واضح اور مختلف موقف رکھتا ہوں اس صورتحال پر کہ میرے سامنے بلوچستان کے وسائل پر للچائی ہوئی نظروں کے حامل ممالک میں ایران سر فہرست ہے, سی پیک سے خار میں مبتلا ممالک میں ایران سرفہرست ہے اور تیل و گیس کے نئے ملنے والے متوقع و مبینہ وسائل سے مستقبل میں اقتصادی سبکی محسوس کرکے خوف میں مبتلا ممالک میں ایران سر فہرست ہے لہذا انہی وجوہات کے پس منظر میں جب امریکہ کو دیکھا تو وہ ایران کے بعد دوسرے نمبر پر نظر آیا اور آرہا ہے اور تیسرے پر اسرائیل اور چوتھے پر بھارت۔

تو کیوں نہ میں اپنے موقف کی توثیق کروں یہ کہہ کر کہ یہ جنگ نہیں جنگی ڈرامہ ہے جس میں الگ الگ مزاج کی حامل طاقتیں اپنا سرمایہ اور مفادات محفوظ بنانے کی خاطر پردہ و درپردہ ایک ہی پیج پر ہیں؟

سوچنے اور کہنے پر پابندی تو نہیں اور بیشک میں پاکستان کے علاوعہ کسی اور ملک کے مفادات کا محافظ اور معترف نہیں لہذا بات بات پر میں پاکستان کی بات کروں گا اور ہر خبر کا مشاہدہ پاکستانیت کے پس منظر میں کروں گا کہ آیا اس خبر یا صورتحال کا پاکستان کو کوئی قابل ذکر فائدہ بھی ہے کہ نہیں یا سراسر نقصان ہے؟

جنگ یا جنگی ڈرامہ ہے یہ تو وقت ثابت کر ہی دیگا لیکن پاکستان کا کیا داؤ پر ہے مجھے اسکی ہی فکر تھی, ہے اور رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سب سے پہلے اسلام اور پاکستان باقی سب کھلی ولی۔

Facebook Comments

بلال شوکت آزاد
بلال شوکت آزاد نام ہے۔ آزاد تخلص اور آزادیات قلمی عنوان ہے۔ شاعری, نثر, مزاحیات, تحقیق, کالم نگاری اور بلاگنگ کی اصناف پر عبور حاصل ہے ۔ ایک فوجی, تعلیمی اور سلجھے ہوئے خاندان سے تعلق ہے۔ مطالعہ کتب اور دوست بنانے کا شوق ہے۔ سیاحت سے بہت شغف ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply