پندرہ پراسرار کہانیاں / تبصرہ۔۔۔قراۃ العین

کہتے ہیں کہ ایک اچھا لکھاری وہی ہوتا ہے جسے تخلیق کاری کا فن خوب آتا ہو۔ فلک زاہد بھی  ان میں سے ایک ہے۔۔ یہ میری جگری سہیلی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زبردست لکھاری بھی ہے۔ کتابوں کی مصنفہ ہے اور کالم نگار بھی ہے۔۔ فلک زاہد کی پہلی کتاب” 15 پر اسرار کہانیاں” ایک چونکا دینے والی کتاب ہے جو اس کم عمر لڑکی نے لکھی ہے۔۔ نہایت پر اسرار جذبات سے  بھری ہوئی   کتاب ہے۔۔ میں نے جب اس کتاب کو پڑھا تو پہلے تو مجھے یقین ہی نہ آیا کہ اتنی زبردست کہانیاں اس بچی نے تخلیق کیں؟ اس قدر خدا نے اس کو بھر پور علم سے نوازا ہے کہ پڑھنے والا یقین نہیں کرے گا کہ یہ ایک کم عمر لڑکی جس نے ابھی میٹرک کا امتحان دینا ہے، یہ کتاب اس نے لکھی ہے ۔ ” horror” لکھنا فلک کا جنون ہے اس کا تو مجھے کتاب پڑھتے ہی پتا لگ گیا تھا۔۔ مجھے عمومًا خوفناک ڈرامہ، فلمیں اور کتابیں پڑھنے سے خوف نہیں آتا بلکہ مزہ آتا ہے۔۔فلک کی کتاب اگر عام انسان کی نظر سے دیکھا جائے  تو انتہائی سکتہ پیدا کر دینے والی کتاب ہے۔ مجھے فلک کی کتاب پڑھ کر مزہ تو بہت آیا اور جہاں اس کتاب میں ڈر انتہا کو چھوا ہے وہاں اس میں سسپنس بھی بہت زیادہ ہے۔ ایک کہانی اس میں، میں نے رات کے کسی پہر، انتہائی سناٹے میں جب سب نیند کی وادیوں میں  گم  تھے اور میں اکیلی کمرے میں جاگ رہی تھی تب  پڑھی تو مجھے خوف آنے لگ گیا کہ جیسے کوئی  دیکھ رہا ہے مجھے یا کہیں سے نمودار ہوجائے  گا کوئی ۔  ۔۔ یہ ایک فطری عمل ہے کہ آدھی رات کو آپ کوئی  بھی ایسی چیز پڑھو گے یا دیکھو گے تو اگر مجھ جیسے کو بھی ڈر نہیں لگتا تو بھی اسے تھوڑا بہت ضرور لگے گا یا عجیب قسم کے وہم  ضرور آئیں گے۔ ۔

فلک پاکستان، انڈیا سے زیادہ ” foreigners ” کو،ان کے رہن سہن کو، ان کے گیت کو، فلموں کو، اور ادھر کے لوگوں کو ترجیح دیتی ہے اسی طرح سے اس نے اپنی کتاب میں ” western names” لوگوں(characters) کے رکھے ہیں اور جس طرح سے ان پہ کہانیاں بنائی  ہیں یہ عام بات نہیں۔ فلک کی کہانیوں میں ڈر اور سسپنس بہت زیادہ ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں کیسے بتاؤں کہ ایک ایک کہانی مجھے کیسی لگی اور انہوں نے مجھ پر کیسا کیسا اثر چھوڑا۔۔ اگر بتا دیا تو آپ لوگوں کا سسپنس ٹوٹ جائے گا۔۔ اس لیے میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ لوگ جب خود پڑھیں تو ہی آپ لوگوں کو خود پتا چلے۔ ابھی کچھ دن قبل ہی اس کی ایک نئی  کتاب بچوں کے لیے آئی  ہے جس کا نام ہے ” بھوتوں کا تاج محل” نہایت زبردست کتاب ہے۔۔ بچوں کے لیے پڑھنے والی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی جلد ایک اور دھماکے دار تخلیق میدان  مارنے آرہی ہے۔۔ جلد ہی آپ سب کے ہاتھ میں ہوگی اور وہ کتاب اس کی زندگی کے خوابوں میں سے ایک اہم خواب ہوگا۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

میں نے اپنی زندگی میں ایسا کم عمر اور ہارر لکھنے والا لکھاری  پہلی بار دیکھا ہے۔ خدا نے اسے وسیع علم سے نوازا ہے۔۔ فلک کی کتاب کے لیے الفاظ بہت ہیں لیکن وہ بھی کم پڑھ جائیں گے اور قلم میرا رُکے گا نہیں پھر۔ میری دعا ہے فلک زاہد کے لیے کہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں زندگی کے  ہر موڑ پر۔۔ اور آپ مستقبل کی  ایک بہت اچھی لکھاری ثابت ہوں۔۔

Facebook Comments

Qurat ul ain
Journalist, writer, author, poet

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply