ہرا بھرا پاکستان۔۔۔۔ شاہد محمود، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

مجھے مستنصر حسین تارڑ کی لکھی ایک کہانی یاد آرہی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد جو بیجوں کا کام کرتے تھے کا واقعہ لکھا کہ جب بھی وہ جموں جاتے بسلسلہ کاروبار اور لاری راستے میں پڑاؤ کرتی تازه دم ہونے کے لئے تو والد صاحب جلدی سے نزدیکی پہاڑیوں پر بیج اور bulbs لگا دیتے .اگلے سال وہاں سے گزرتے ہوئے پھول کھلے دیکھ کر بہت خوش ہوتے .میرے نزدیک صدقہ جاریہ کی یہ ایک عمدہ مثال ہے . اسی سے ملتا جلتا ایک پروگرام یہ ہے کہ ہم سب مختلف پھلوں جیسے آم، کھجور، خوبانی، جامن وغیرہ کی گٹھلیاں پھینکنے کی بجائے دھو کر کسی لفافے میں سنبھال لیں، احباب اپنے اپنے علاقے کی مناسبت سے دیگر پھلوں، پھولوں، درختوں اور سبزیوں کے بیج بھی رکھ سکتے ہیں۔ جب کبھی سفر اور سیر پر نکلیں تو یہ گٹھلیاں اور بیج ہمراہ لے جائیں اور سڑکوں کے کنارے، بے آباد اور بنجر زمینیوں پر پھینک دیں، موقع ملے تو باقاعدہ بو دیں۔ مون سون کے موسم میں کافی حد تک یہ پودے اور درخت اگ جائیں گئے۔ اسطرح اگر ایک فرد ایک درخت بھی اگنے کا باعث بن سکا تو مشن کامیابی کی طرف چل نکلے گا اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اک خوبصورت تحفہ چھوڑ جائیں گئے۔ اپنے والدین، بچوں اور ” محبوب ” کے نام پر بھی پھول، پودے اور درخت لگائیں۔ اگر اچھا لگے تو اور لوگوں تک فارورڈ کر دیں صدقہ جاریہ سمجھ کر۔ اللّه سب کو اجر عظیم دے۔ آمین۔
دعا گو، طالب دعا
شاہد محمود
Green Revolution
This is the season of fruits like mango, jamun, apricot, dates Etc. My request to all of us is kindly don’t throw the seeds, wash them and keep them in a plastic pouch. One may also keep seeds of flowers, vegetables and other plants according to their area. Whenever you go out and find barren land while traveling, on a highway throw these seeds. They will germinate easily the coming monsoon. If with this act we can contribute even a single tree each to our world, our mission is successful. This is not just a random idea. It was initiated decades ago. People of many countries have spread abundance in nature this way and many citizens have joined this wonderful mission. It would be wonderful if all of us also join this and contribute back to our next generations world. Please forward to all groups.
Ever Praying
Shahid Mahmood.

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply