چار کھر ب کی غلطی۔۔۔۔وقار عظیم

انیس سو بانوے میں فلپائن کے اندر کوکا کولا کا راج تھا۔ کولڈ ڈرنکس کی پچھتر فیصد مارکیٹ کوکا کولا نے قابو کر رکھی تھی اور پیپسی کے حصے میں محض سترہ فیصد مارکیٹ تھی۔ باقی آٹھ فیصد مارکیٹ دوسری ڈرنکس نے سنبھال رکھی تھی۔ کوک کا راج توڑنے کے لیے پیپسی کے بڑے بڑے دماغ بیٹھے اور ایک منصوبہ ترتیب دیا جس کی مدد سے فلپائن کی مارکیٹ میں پیپسی کی سیل بڑھائی جا سکتی تھی۔
ایک انعامی منصوبہ لانچ کیا گیا۔ لوگوں کو کہا گیا کہ پیپسی ، سیون اپ اور ماونٹین ڈیو ( یہ سب پیپسی کی ہی پراڈکٹس ہیں) کی بوتل خریدیں اس کے ڈھکن کے اندر اگر تین ہندسوں کا نمبر نکلا تو آپ کو ایک ہزار فلپائنی روپے سے دس لاکھ فلپائنی روپوں تک انعام دیا جائے گا۔ مختلف نمبرز پر مختلف انعام ہو گا۔لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے کیش پرائز ملنے لگے۔ ایک ملین یعنی دس لاکھ فلپائنی روپوں کے ونر کا اعلان پچیس مئی انیس سو بانوے کو ہونا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors


لوگ اس اعلان کے بعد دیوانے ہو گئے۔ اگلے دو ہفتوں میں پیپسی کی سیل چالیس فیصد بڑھ گئی۔دو ہفتوں میں فلپائن کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی اکتیس ملین لوگوں نے پیپسی کی بوتیں خریدیں۔چھوٹے موٹے کیش پرائز روزانہ ملتے رہے۔ پچیس مئی انیس سو بانوے کو پیپسی نے اعلان کیا کہ “ تین سو انچاس” نمبر کے ڈھکن والا دس لاکھ روپے کا حقدار ہے۔ پیپسی کے خیال میں انھوں نے تین سو انچاس نمبر کے ڈھکن والی صرف ایک پیپسی بنائی ہے لیکن اسی دن شام کو چار لاکھ نوے ہزار ایک سو سولہ لوگ تین سو انچاس کا ڈھکن اٹھائے سڑکوں پر آ گئے سب نے دس دس لاکھ کا مطالبہ کر دیا۔ اس وقت پیپسی کو علم ہوا کہ غلطی سے ایک کی بجائے آٹھ لاکھ بوتلز پر تین سو انچاس چھپ گیا اور یہ ساری غلطی اس کمپیوٹر پروگرام اور میکسکو کی ڈی اینڈ جی فرم کی ہے جسے اس کام کے لیے ہائر کیا گیا تھا۔ اور یہ غلطی پیپسی کو چار کھرب فلپائنی روپوں کی پڑ رہی تھی۔۔ پیپسی نے سب کو دس دس لاکھ دینے سے انکار کر دیا۔سڑکوں پر ہنگامے پھوٹ گئے۔ پیپسی کے تیس سے زیادہ ڈیلیوری ٹرک تبادہ کر دیے گئے۔ پیپسی کے ایک وئیر ہاوس پر ہینڈ گرنیبڈ سے حملہ کر کے اس کے تین ورکرز سمیت پانچ لوگ مار دیے گئے۔عدالت نے نوٹس لیا اور پیپسی کو عدالت بلا کر ان پر کیس کر دیا جو کہ چودہ سال چلا۔دو ہزار چھے میں پیپسی کی اس کیس سے جان چھوٹی۔ پیپسی کو بے گناہ قرار دیا گیا۔ لیکن ان چودہ سالوں میں پیپسی نے فلپائن میں اپنی تاریخ کی سب سے بدترین زبوں حالی دیکھی۔ یوں ایک چھوٹی سی غلطی پیپسی کو چار کھرب میں پڑتے پڑتے بچی۔

Facebook Comments

وقار عظیم
میری عمر اکتیس سال ہے، میں ویلا انجینئیر اور مردم بیزار شوقیہ لکھاری ہوں۔۔ویسے انجینیئر جب لکھ ہی دیا تھا تو ویلا لکھنا شاید ضروری نہ تھا۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply