لاہور:داتادربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 سے 4 پولیس اہلکاروں کے شہید ی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایس پی پولیس لائنزکے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 سے 4 پولیس اہلکاروں کےشہید ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ جائے وقوع پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ دھماکہ کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی ہے جب کہ گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اورریسکیو اہلکاروں کو فوری مدد کے لیے طلب کرلیا گیا جب کہ متاثرین اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں اس حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں