بِسْمِ اللَّه الرَّحْمَن الرَّحِيم ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِقَدَرِ حُسْنِہِ وَجَمَالِہِ وَکَمَالِہ ۔
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ محترم احباب!
رمضان مبارک ۔ اللہ کریم ہم سب کو ہمیشہ اپنی رحمت، محبت اور حفاظت کے حصار میں خوش و خرم و شاد و آباد رکھے اور بے حد و حساب رزق کریم عطاء فرمائے اور ہر شر و شریر، آفات و بلیات و حادثات و نظر بد سے محفوظ و مامون رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
رمضان المبارک کے تینوں عشروں کی دُعا
پہلے عشرے کی دعا۔
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۔
ترجمہ: اے میرے رب مجھے بخشش دے مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
دوسرے عشرے کی دعا۔
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہ۔ِ
ترجمہ: میں اللہ سے تما م گناہوں کی بخشش مانگتا/مانگتی ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا /کرتی ہوں۔
تیسرے عشرے کی دعا۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوُّٗا تُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّا۔
ترجمہ: اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف فرما دے۔
اس کے ساتھ کثرت سے لاالہ الا اللہ کا ذکر کریں کہ یہ افضل الذکر ہے ۔۔۔ اورالحمد اللہ کہ یہ افضل الدعا ہے اور اول آخر بے شمار درود پاک پڑھیں ۔
گھر پر جب بھی کچھ کھانے کو بنائیں تو کسی مستحق / سفید پوش / عیال دار / بیوہ / یتیم کے گھر بھیج کر اللہ کریم کی نعمتوں کا عملی شکر بھی ادا کیجئے- اللہ کریم ہم سب کو اپنی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
اللہ کریم سب بیٹیوں کو بہترین نصیب عطاء فرمائے اور خیر و عافیت کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین-
اللہ کریم ہم سب کو ہدایت عطاء فرمائے، صحت و ایمان کی سلامتی کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور سب بیماروں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے، سب بیٹیوں اور بیٹوں کے نصیب اچھے فرمائے، اور خیر و عافیت و سلامتی سے رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
اپ سے درخواست ہے کہ میرے ابا جان کی صحت کے لئے خصوصی دعا کیجئے ان کی صحت سنبھل نہیں رہی۔ میری ماں جی، بیوی بچوں اور میرے لئے بھی خصوصی دعاوں کی درخواست یے اللہ کریم ہم سب کو اپنی رحمت کے صدقے صحت و سکون کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی بابرکت و کامیاب زندگی عطاء فرمائے آمین ثم یا رب العالمین-
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِقَدَرِ حُسْنِہِ وَجَمَالِہِ وَکَمَالِہ ۔
دعا گو ‘ طالب دعا شاہد محمود
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں