منافق ، ملحد ، کافر یا انسان

دنیا میں کہیں بھی کوئی حادثہ ہو لوگوں کا کیا رد عمل ہوتا ہے معلوم نہیں … لیکن پاکستان میں کوئی حادثہ ہو کسی کی ناگہانی موت واقع ہوں لوگوں کا رد عمل کچھ ایسا ہوتا ہے …سب سے پہلے جس کی موت ہوئی ہے اس کا مذہب اور مسلک پتہ کیا جاتا ہے … اس میں کوئی برائی مل جائے تو اللّه کا احسان ورنہ اسکی پروفیشنل اور پرسنل زندگی پر تحقیق کی جاتی ہے . اخباروں اور ٹی وی سے کچھ حاصل نہ ہو تو انٹرنیٹ کی مدد لی جاتی ہے . آخر کار کچھ دلچسپ مل ھی جاتا ہے ….
پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں وہ ساری معلومات ڈال کر لائک اور کمنٹس بٹورے جاتے ہیں .
کوئی حادثاتی طور پر مارا جائے یا قدرتی موت مرے ، سب سے اہم بات اس کا عقیدہ ہے . مذہب مسلک …
زندگی میں کی گئی ایک غلطی ، کبھی کہی گئی ایک غلط بات …
آپ تو مر گئے ، آپ کی اس بات کو اس غلطی کو ہم نہیں مرنے دیں گے .
آپ ایدھی ہوں ، اپنی ساری زندگی پاکستان کے غریب بچوں کو پالتے رہے ہوں ، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں .
آپ کے نام پر کام کرنے والی ایمبولینس آپ کی وفات کے دن بھی کام کرنا بند نہ کریں ….
آپ کی موت پر کیا گفتگو کریں گے ؟ جی جناب مر گئے کافی کچھ کیا دنیا میں لیکن یہ کیا نماز تو پنجگانہ ادا کرتے نہ تھے . جنتی کیسے ہوں گئے ؟ اچھے انسان کیسے ہوں گئے ؟ چار لوگوں کو پالا تو کیا ہوا ؟ ایمبولینس سروس چلائی تو کیا ہوا ؟ بڑے بڑے غلط کام ہوتے تھے جی ایدھی صاحب میں بھی …..
آپ امجد صابری ہیں کلام ایسے پڑھتے ہیں کہ سامنے بیٹھے بندے کے رونگھٹے کھڑے ہو جائے . اور پھر آپ کو ناحق گولیاں مار کر مار دیا جائے . آپ کے مرنے پر کیا گفتگو ہوگی ؟
مانا کہ ناحق مارا گیا ، لیکن شہید کیسا ؟ گانے بھی گاتا تھا ، سنا ہے نشہ بھی کرتا تھا ، شراب بھی پیتا تھا ….
نا نا جی اسے شہید نا کہوں …..
آپ جنید جمشید ہیں ، ساری زندگی عوام آپ پر جان چھڑکتی رہی ہے . آپ جب گورے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگا نا پرانا گاتے تو کے محلے ہر لڑکے کی زبان پر یہ گانا ہوتا …
سانولی سلونی محبوبہ گاۓ تو ہر سانولی لڑکی اپنے سانولے ہونے پر اترانا شروع کر دیں .
آپ دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان گاۓ تو 70 سالہ بوڑھے سے لیں کر 2 سال کا بچہ آپ محلے ساتھ آواز ملا لیں …
پھر آپ اپنی زندگیمیں تبدیلی لیں اۓ ، آپ جب یہ کہے کہ ” میرا دل بدل دیں ” تو ہر آنکھ اشک بار ہو جائے . آپ جب مدینہ مدینہ پکارے تو ہر دل مدینے جانے کو تڑپے ….
جب آپ کسی حادثہ کی نظر ہوں تو کس قسم کی گفتگو ہوں گی ؟ جی جناب لاکھوں کما رہے تھے اپنے برانڈ سے ، منافق تھے ، سنا ہے گستاخ تھے . اصحاب کے خلاف بولتے تھے . ہاں ہاں معافی مانگ لی تھی لیکن بولا تو تھا نا صاحب . جناب سنا ہے ایک بیوی گھر بیٹھی تھی دوسری محلے ساتھ جناب سفر پر تھے ، معلوم تو کرو کیا چکر تھا ؟ بچے تھے اس بیوی سے ؟ کتنے بچے تھے ؟
بھلا ایسے انسان کے مرنے پر کیا افسوس ؟
آپ پائلٹ ہیں ، دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام کو آپ نے بطور پیشہ چنا ہے . جہاز کریش ہوتے ھی سب سے زیادہ عزت و افزائی آپ کی ھی ہوں گی …..
خیر کیا باتیں لیں کر بیٹھ گئی میں ، دیکھوں نیوز چینلز کیا بریکنگ نیوز چلا رہے ہیں ؟ فیس بک اور ٹویٹر بھی چیک کرو اور عوام کو بتاؤں کہ کیسے کیسے لوگ بستے ہیں اس دنیا میں …..
بس جناب پاکستان ترقی کر جائے یہ حکمران ہیں نا …. نا خود کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں …ساری خرابیوں اور برائیوں کی جڑ یہ حکمران ھی ہیں ….
ارے ٹی وی لگاؤ بریکنگ نیوز آرہی ہے ….
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا
لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر ….

Facebook Comments

آمنہ احسن
کتابیں اور چہرے پڑھنے کا شوق ہے ... معاملات کو بات کر کے حل کرنے پر یقین رکھتی ہوں ....

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply