مزدور ڈے ۔۔۔عبدالحنان ارشد

آج جمال دین صبح صبح ہی کام  کی تلاش میں نکلا تھا۔
ایک ہفتہ ہونے کو تھا-کوئی کام نہیں ملا تھا۔
گھر میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی تھی۔
آج اِس کی طبیعت کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی ،
بچوں کے چہروں پر پھیلی افلاس کی سرخی اسے گھر بیٹھنے نہیں دے رہی تھی۔
بس سٹاپ پر پہنچتے  ہی ایک گاڑی آکر رکی۔
کچھ کام ہے
چلو گے؟۔
جی ضرور۔۔
شام کو پیسے دیتے ہوئے صاحب نے بتایا
بہت دنوں سے کام کروانا چاہتا تھا،
آج اگر مزدور دن کی چھٹی نہ ہوتی،
یہ کام پھر ادھورہ رہ جانا تھا—

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply