خدا خدا نہ کرو

خدا خدا نہ کرو
الوک کمار ساتپوتے
نا خدا کو خدا کہا ہے، تو پھر
ڈوب جاؤ، خدا خدا نہ کرو۔
امریکہ میں ٹرمپ کی جیت پر مجھے ذرا بھی یقین نہیں ہوا۔ میں نے وہ خبر بار بار دیکھی، الگ الگ چینلز پر دیکھی، غیر ملکی چینلوں پر دیکھی۔تب کہیں جا کر مجھے یقین کرنا ہی پڑا کہ ہمیشہ وہی نہیں ہوتا جو ہم چاہتے ہیں۔ خیر ,مجھے لگا تھا کہ وہ تو ایک کاروباری آدمی ہے۔ اس پر بھلا کون یقین کرکے اسے ووٹ دے گا۔ اس کی اتنی بڑی جیت میرے لیے ریسرچ کی وجہ بن گئی۔ میں نے انٹرنیٹ پر اس کی ساری تقریریں كھوجيں، اور اس نتیجے پر پہنچاکہ اسے جیت دلانے میں اس کے لالی پاپ جیسی رسیلی تقريرو ںکاہی ہاتھ تھا۔ دراصل آج عوام کا ٹیسٹ پوری طرح بدل گیا ہے۔وہ سیاست نہیں (entertainment)چاہتی ہے۔ اسے یہ لگنے لگا ہے کہ اسے سمجھ دار اور گہری سوچ والا لیڈر نہیں چاہیے۔اسے یہ لگنے لگا ہے کہ جو اچھی تفریح مہیا کر تا ہے، وہی اچھا حکمران ہو سکتا ہے۔ وہ حکمرانی کرے یا نہ کرے، کم سے کم لوگوں کا اینٹرٹینمنٹ تو کرتا ہی ہے۔ اس بات کو ٹرمپ نے اچھی طرح سمجھ لیاتھا۔ اس لیے اس نے عورتوں کو مذاق کی چیز مانا، جیسا کہ ساری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ وہ ان پر بےهودے commenṭs کرتا رہا۔ اور امریکہ کےووٹرس پورن فلموں کے ناظرین کی طرح عصمت دری میں بھی فرحت کی تلاش کرتے رہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے، کہ پہلے مذہب ہی سب سے بڑا لالی پاپ ہوا کرتا تھا۔ جسے ساری دنیا چوستی رہتی تھی۔ پھر یہ مذہبی لالی پاپ ٹکر وں میں بٹتے بٹتے چھوٹا سا ہوتا ہوتا سائیکل کی valve-ٹیوب جتنا ہی چھوٹا رہ گیا۔جسے چوسنا مشکل ہو گیا۔
ٹرمپ اور اس جیسے دوسرے تمام حکمرانوں کو یہ بات سمجھ میں آ چکی تھی۔ اس لیے ہٹلر سے متاثر ہو کر انہوں نے نیا لالی پاپ بنایا۔جس کا نام انہوں نے قومیت (nationalism) رکھا۔ اسے بڑے ہی مزے اور آسانی کے ساتھ چوسا اور چسوایا جا سکتا تھا ۔ اس لالی پاپ کی یہ خاصیت ہوتی ہے،کہ یہ ڈلڈو(dildo) جیسا ہی ہوتا ہے،اور بڑی آسانی سے اصل کے ساتھ بدلا جا سکتا ہے،اور لوگو ں کو پتہ ہی نہیں چل پاتا۔ کیوں کہ اس لالی پاپ کو آنکھیں بند کرکے ہی چوسا جا سکتا ہے۔ٹرمپ نے بھی اسے خوب چسوایا، اور ساتھ ہی اس کے by-پروڈکٹس کی طرح مسلمانوں سے نفرت اور تارکین وطن کو امریکہ میں رہائش پر پابندی اور ہندؤں سے محبت نام کے لالی پاپ بھی تیار کروائے تھے۔ اس طرح میٹھے لالی پاپ چوسنے اور چسوانے کی آ رٹ میں مگن امریکیوں کا ووٹ ٹرمپ نے اپنی طرفداری میں کروا لیا۔،اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا، اور ٹرمپ امریکہ کا نیا صدر بن گیا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply