Down Syndrome
نسلی بیماری کے ساتھ پیدہ ہونے والے بچوں کی علامات، پیچیدگیوں اور ان کے بارے میں آسانی سے سمجھ آنے والا جائزہ۔
ڈاون سنڈروم کیا ہے؟
ڈاون سنڈروم ایک نسلی کفیت ہے۔ یہ تب واقع ہوتا ہے جب بچہ 46 کی جگہ 47 کروموسوم کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ یہ زائد کروموسوم دراصل کروموسوم 21 ہوتا ہے۔ یہ زائد کروموسوم دماغ کی نشونما میں تاخیر اور جسمانی معذوری کا سبب بنتا ہے۔ ڈاون کروموسوم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے قوائد، اجناس اور سماجی و اقتصادی حیثیت سے بالاتر ہوتے ہیں۔
ڈاون سنڈروم کو ٹرائیسومی 21 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
علامات اور نشانات
ڈاون سنڈروم کی علامات ہر بچے میں مختلف ہوتی ہیں۔ علامات معمولی سے لے کر شدید بھی ہوتی ہیں۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی مخصوص شکل ہوتی ہے۔ اس کے باوجود آپکا بچہ اپنے خاندان والوں جیسا دکھائی دے گا۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی خصوصیات میں یہ شامل ہو سکتے ہیں۔
اوپر کی طرف ترچھی آنکھوں کے ساتھ آنکھوں کے پپوٹوں کے کونے میں واضح جھریاں
چھوٹے یا اندر کی طرف کان
چھوٹا منہ
پورے گالوں کے ساتھ چھوٹا اور گول چہرا
بڑی زبان جو باہر کی طرف نکلتی ہو
ہتھیلی پر صرف ایک لکیر کا ہونا
ہموار ناک
سر کی ہموار پیٹھ
پیدائش کے وقت پٹھوں کے تناو میں کمی
بھدے عضو
گردن کی پشت پر زائد جلد
چھوٹی قدوقامت
غیر معمولی ذہنی اور جسمانی نشوونما
ڈاون سنڈروم کی نوائی قسم
ڈاون سندروم والے لوگوں میں ایک زائد کروموسوم 21 کی کاپی ہوتی ہے
ڈاون سنڈروم کی وجوہات
زیادہ تر بچے کروموسوم کے 23 جوڑوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں ایک اکیسواں زائد کروموسوم ہوتا ہے۔ ڈاون سنڈروم کی سب سے عام حالت میں بچے میں اکیسویں کروموسوم کی دو کاپیوں کی بجائے تین کاپیاں ہوتی ہیں۔ یہ مسئلہ بہت جلد تب واقع ہوتا ہے جب بچہ، بچہ دانی کے اندر نشونما پا رہا ہوتا ہے۔
ماں کے انڈے کی عمر زائد کروموسوم کی وجہ بن سکتی ہے۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کا تیسرا حصّہ وہ بچے ہوتے ہیں جنکی ماں کی عمر 37 سال سے زائد ہوتی ہے۔
خطرے کے عناصر
بچے کے ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے کے خطرات ماں کی عمر کے ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ اسی لئے 35 سال سے زیادہ عمر کی خاتون کو حمل کے دوران بچے کو کروموسوم کو چیک کرنے کے لئے خاص ٹیسٹ مثلاً ایمنیوسینٹیسس کی پیشکش کی جاتی ہے۔
پیچیدگیاں
ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کو دوسرے چھوٹے اور بڑے بچوں اور افراد کی طرح صحت کی پیچیدگیاں پیش آسکتی ہیں۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں ان میں سے ایک سے زیادہ طبی کیفیات ہو سکتی ہیں۔
دل کی خرابی
آنتوں کا غیر معمولی ہونا
آنکھوں کے مسائل
سماعت کے مسائل
بار بار کانوں میں انفیکشن ہونا
کولہوں کی غیر فطری نشوونما
نیند کے دوران حبس دم
تھائروڈ گلینڈ کا صحیح کام نہ کرنا (ہپتھائروڈزم)
گردن کے جوڑوں کا عدم استحکام
انفیکشن پکڑنے کے زیادہ امکانات
ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں ایکیوٹ لیوکیمیا کے نشوونما پانے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اگرچہ یہ بہت عام نہیں ہوتا۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے موٹے ہونے کے بھی زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ ڈاون سنڈروم والے افراد میں الزائمر کی بیماری اور چھوٹی عمر میں شریانوں کے سخت ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں