غلام سرور خان ناراض، متبادل وزارت لینے سے انکار

اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ، غلام سرورخان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں، انھیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا، غلام سرورخان سے وزارت پٹرولیم لیکر ایوی ایشن کی وزارت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرورخان نے تبدیل شدہ وزارت کا چارج لینے سے انکار کردیا، وہ وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم کے فیصلے سے قبل وزیرپٹرولیم غلام سرور کا کابینہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا اگر وزارت سے ہٹایا تو پارٹی چھوڑ دوں گا، میری کارکردگی دوسرے کئی وزرا سے بہتر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

غلام سرور کے انکار پر امورکشمیر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply