• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی افواہیں؟

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی افواہیں؟

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر، محمد مالک اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو ہوئی۔ فیصل واوڈا نے کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف یہ سب ثبوت ہیں کیا اس کے باوجود بھی وہ بچ سکتے ہیں۔ اپوزیشن کبھی بھی اپنے خلاف مقدمات سے بری نہیں ہو سکتی۔ جب حامد میر نے سوال کیا کہ کیا این آر او ہوگا یا نہیں تو اس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

سینئر صحافی مالک نے اس سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے تک این آر او ملنے کی نوید تھی مگر اب جو صورت حال بن چکی ہے، میری اطلاعات کے مطابق این آر او اب نہیں ہو گا۔ پہلے ہو جانا تھا اگر ہوتا تو مگر اب نہیں۔ اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ افواہیں سننے کو مل رہی ہیں کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی آپس میں کوئی ناراضی چل رہی ہے یا ان کے درمیان کوئی ایشو ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سوال پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تو چپ سادھ لی مگر محمد مالک نے جواب دیا کہ نہیں اس کی کوئی مصدقہ اطلاع تو نہیں ہے مگر افواہیں ضرور ہیں۔ تاہم میرا خیال ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں فوکس اس بات پر نہیں رکھنا چاہیے کہ بزدار حکومت کیسی چل رہی ہے بلکہ وہ یہ دیکھیں کہ صوبے کا نظام کیسا چل رہا ہے، کیونکہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کو پنجاب کی بنیاد پر ہی لڑنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply