• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آبادہائیکورٹ نےسی ڈی اےکو شادی ہالزگرانےسےروک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نےسی ڈی اےکو شادی ہالزگرانےسےروک دیا

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کو شادی ہالز گرانے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق،بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے شادی ہالز کو گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے کو شادی ہالز گرانے سے روکتے ہوئے  شادی ہالزاور مارکی مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کردیا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ گزشتہ ہفتے بھی ایسے کیس میں ایک آرڈر کیا تھا۔

عدالت نے شادی ہالزاور مارکیوں کے متعلقہ تمام کیسز کو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختتار کیا کہ شادی ہالز ریگولر کرانے کو تیار ہیں، بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں،  دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے سی ڈی اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے شادی ہالزاورمارکیز کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی جبکہ کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply