بروس لی کے بارے چند حقائق۔۔۔وقار عظیم

بروس لی ایک اچھا مارشل آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ڈانسر بھی تھا۔اپنے فلمی کیرئیر سے پہلے اس نے ہانگ کانگ میں ہوئے ایک مخصوص ڈانس “چاچا ڈانس” کا مقابلہ جیت رکھا تھا۔

بروس لی روزانہ پانچ ہزار پنج (مکے) ، ایک ہزار ککس ، آٹھ کلو میٹر رننگ اور پندرہ کلو میٹر سائیکلننگ (سائیکل چلانا ) کرتا تھا۔۔اس کی بیوی لنڈا کے مطابق وہ مارشل آرٹ کو لے کر جنونی تھا۔

اس کی کک اور اور مکے کی رفتار اتنی زیادہ تیز ہوتی تھی کہ اس دور میں ایجاد کیمرے اس کی رفتار کو واضح دکھا نہیں پاتے تھے لہذا وہ فلموں میں اگر اپنی اصل رفتار سے فائٹ کرتا تو لوگوں کو صرف اس کا دھندلا سا سایہ دکھائی دیتا۔۔ موویز میں کیمرہ مین کی درخواست پر اس نے ہمیشہ ہی اپنی اصل رفتار سے ہٹ کر ایکشن کیا۔۔

ایک سیریز کے سکرپٹ میں اسے اپنے مخالف کردار سے لڑنا تھا اور یہ لڑائی ہارنا تھی لیکن بروس لی کو سیریز یا سکرین کی خاطر بھی لڑائی ہارنا برداشت نہ تھی لہذا ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی درخواست کے باوجود اس نے ہارنے سے انکار کر دیا اور نا صرف سیریز چھوڑنے کی دھمکی دے دی بلکہ مخالف کو حقیقی زندگی میں لڑنے کا چیلنج دے دیا۔۔سکرپٹ میں رد و بدل کر کے سیریز میں وہ لڑائی بنا کسی ہار جیت کے ختم کی گئی۔

آج تک انسانی تاریخ میں بروس لی کے سواء کوئی بھی ون انچ پنچ نہیں مار سکا۔۔یہ بروس لی کی ہی خصوصیت تھی کہ وہ ایک انچ کے فاصلے سے مکا مار کر سخت لکڑی کا بورڈ توڑ دیا کرتا تھا اور اچھے بھلے تندرست آدمی کو ایک انچ کے فاصلے سے مکا مار کر دور گرا دیا کرتا تھا۔

یو ٹیوب پر ویڈیوز بھی موجود ہیں کہ بروس لی چاپ سٹک (جس سے نوڈلز کھاتے ہیں ) سے فضاء میں  چاول   اڑا کر ان چھوٹے چھوٹے دانوں کو چاپ سٹک  سے  پکڑ لیا کرتا تھا۔

وہ نن چاقو کا اتنا ماہر تھا کہ نن چاقو سے ٹیبل ٹینس کھیلا کرتا تھا ( یو ٹیوب پر ویڈیو موجود ہے)

وہ فضاء میں ماچس کی تیلی اڑا کر نن چاقو گھما کر اس تیلی کو آگ لگا دیا کرتا تھا ( یو ٹیوب پر ویڈیو موجود ہے )

وہ ایک انگلی اور ایک انگوٹھے کی مدد سے پش اپس کرنے میں ماہر تھا۔

عظیم باکسر محمد علی سے وزن میں آدھا ہونے کے باوجود بروس لی کے مکے میں محمد علی کے مکے جتنی طاقت موجود تھی۔اس کی زندگی کی ایک ادھوری خواہش محمد علی سے لڑنا بھی تھا۔

آج کے مشہور فائٹر اور اداکار جیکی چن بروس لی کی فلم میں بطور ایکسٹراز کام کیا کرتے تھے۔ایک فلم میں ان کا سین بروس لی  سے دو مکے ، ایک لات اور بال پکڑوانے تک کا تھا۔


وہ مطالعے کا شوقین بھی تھا اور اس کی لائبریری میں دو ہزار سے زائد کتب تھیں۔

ایک خطرناک لڑاکا ہونے کے باوجود وہ اس دور میں اپنی حفاظت کی خاطر اس وقت کی جدید ترین گن ” میگنیم” رکھا کرتا تھا۔۔یہاں بتاتا چلوں کہ مشہور اداکار جیکی چن اپنی حفاظت کی خاطر ہینڈ گرنینڈ بھی رکھتے رہے ہیں۔

ایک خطرناک فائٹر اور ایک بہترین ایتھلیٹ ہونے کے باوجود بروس لی کو تیراکی نہیں آتی تھی۔

انیس سو ساٹھ کی دہائی میں مارشل آرٹ کی پرائیویٹ کلاس یا کوچنگ دینے کا بروس لی ایک گھنٹے کا دو سو پچھتر ڈالرز ( آج کے اڑھائی ہزار ڈالرز ) صرف ایک گھنٹے کے لیتا تھا۔

بروس لی ایک شاعر بھی تھا

“Tao of Jeet Kune Do”
نامی کتاب میں بروس لی کی لکھی گئی چند غزلیں موجود ہیں۔

سترہ سال کی عمر میں ہانگ کانگ کے بارہ سکولز کے مابین ہوا باکسنگ کا مقابلہ بروس لی نے جیت لیا تھا باوجود اس کے کہ اس نے کبھی کسی سے باکسنگ نہیں سیکھی تھی۔

ہاتھ پاوں چلانے والا یہ انسان ایک بہترین سینس آف ہیومر بھی رکھتا تھا۔۔اس کے قریبی دوست کہتے ہیں یہ جب موڈ میں ہوتا تو دوستوں کو ہنسانے میں ید طولی رکھتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اپنی زندگی میں بروس لی نے ایک گولڈ رولز رائس آرڈر کی تھی جو کہ اس کی موت کے بعد ڈیلیور ہوئی۔۔

Facebook Comments

وقار عظیم
میری عمر اکتیس سال ہے، میں ویلا انجینئیر اور مردم بیزار شوقیہ لکھاری ہوں۔۔ویسے انجینیئر جب لکھ ہی دیا تھا تو ویلا لکھنا شاید ضروری نہ تھا۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply