کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان گزشتہ دنوں بلوچستان دورے پر گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے گوادر ایکسپو سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔ دورے کے دوران عمران خان ایک اسٹال کے پاس سے گزر رہے تھے کہ ایک خاتون نے انہیں آواز دے کر کہا کہ ’عمران بھائی رکیے گا‘ جس پر عمران خان رک کر خاتون کے پاس گئے اور غور سے اس کی بات سنی، خاتون نے وزیراعظم کو اپنی ہاتھ سے بنائی ہوئی اشیا کے بارے میں اگاہ کیا اور اپنے کاروبار کے بارے میں بتایا۔
عمران خان نے ان کے کام کی تعریف کی اور ان سے استفسار کیا کہ کیا انہیں حکومت کی کوئی مدد درکار ہے جس پر خاتون نے کہا کہ ان اشیا کو لوگوں تک لانے کے لیے حکومت کا تعاون درکار ہے۔ اس موقعہ پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے انہوں نے بھی اشیا کے حوالے سے عمران خان سے بات کی۔

وہیں اسٹال پر موجود ایک شخص نے اس موقعہ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون کے وزیراعظم کو بھائی کہہ کر پکارنے پر عمران خان وہاں آئے اور خاتون کی چیزوں کو بھی سراہا اور اس کی مکمل بات سننے کے بد حکومتی مدد کے حوالے سے بھی استفسار کیا کہ آیا خاتون کو کوئی حکومتی مدد درکار ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں