سو لفظوں کی کہانی۔۔۔عبدالحنان ارشد

الہی بخش کی بیٹی کے لیے پڑھے لکھے گھرانے کے دیندار لڑکے کا رشتہ آیا۔
وہ اپنی بیٹے کے نصیب پر خوش تھا۔
لڑکی کے ننھیال والوں نے
الہی بخش سے کہا کیا سوچ کر ہاں کی ہے؟
لڑکے کی تنخواہ میں آجکل
بھلا گزارہ ہوتا ہے؟
بڑی ماسی: اس سے اچھا رشتہ
تو میں لائی تھی۔
کیا ہوا اگر پڑھا لکھا نہیں تھا،
لڑکا دبئی میں لاکھوں کماتا تھا۔
پھر ایک دنیا دار شخص
سے یہ سوچ
کر نکاح کردیا گیا۔ اللہ دین
بھی دیدے گا۔
آج فیملی فنکشن میں ڈانس نہ کرنے
پر اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply