• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک بھارت کشیدگی: آرمی چیف 4 اپریل کو کیا کرنے والے ہیں؟

پاک بھارت کشیدگی: آرمی چیف 4 اپریل کو کیا کرنے والے ہیں؟

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کو بھارت کے ساتھ کشیدگی و سرحدی صورتحال پر 4 اپریل کو بریفنگ دیں گے۔

آرمی چیف کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی، جس کی سربراہی امجد خان کریں گے۔

آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور انٹر نیشنل بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

پارلیمنٹ کی 21 رکنی دفاعی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شامل ہوں گے، جنہیں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دفاعی کمیٹی کو جی ایچ کیو اور مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا، کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply