فیس بک کا سفید فام قوم پرستوں پر پابندی کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک نے اگلے ہفتے سے سفید فام قوم پرستوں اورعلیحدگی پسند عناصر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اوراس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔

فیس بک نے یہ اقدام نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام دہشت گرد کی جانب سے دومساجد پر ہونے والے حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بک پر چلانے کے بعد لیا ہے، کیونکہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماضی میں فیس بک نے سفید فام قوم پرستوں کی جانب سے فیس بک پر ڈالے جانے والے مواد کو نسل پرستانہ تصور نہیں کیا تھا۔ تاہم 27 مارچ کو شائع کی گئی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اورماہرین و اسکالرز سے تین ماہ کی مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ سفید فام قوم پرستی کو سفید فام برتری اور منظم نفرت کرنے والے گروہوں سے معنی خیز طریقے سے علیحدہ نہیں کیاجاسکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کئی عالمی رہنماؤں نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز پر شائع کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کے لیے کہاتھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply