راحت فتح کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری مل گئی

مداحوں کو اپنی دلکش آواز کے سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو لندن آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ’اعزازی ڈگری‘ سے نوازا گیا۔راحت فتح علی خان کے سُروں کا جادو پاکستان اور بھارت سمیت اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے، صوفی کلام سے لے کر قوالی اور رومانوی گیتوں میں بھی ان کی سُریلی آواز شامل ہے جو مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

دو روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو موسیقی کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اعزاز ڈگری حاصل کرنے والوں میں دیگر 8 شخصیات بھی شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کا شمار نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی بے شمار گیت گاچکے ہیں۔ان کے مقبول گیتوں میں ’آفرین آفرین‘، ’بول نہ ہلکے ہلکے‘، ’دل لگی‘، ’او رے پیا‘ اور دیگر لاتعداد ڈراموں کے ٹائٹل گانے شامل ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply