برطانوی مدرسے پر حملہ، قرآن پاک کے نسخے شہید

لندن: انتہا پسند وں نے برطانیہ کے نیو کاسل اسلامک مدرسے پر حملہ کرکے قرآن پاک کے نسخے شہید کر دیے، پولیس نے حملے میں ملوث 6 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ حملہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی تھا، حملے کے دوران مدرسے کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد اب برطانیہ میں بھی ایک اسلامی مدرسے پر حملہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر نیو کاسل میں واقع اسلامی مدرسے پر 6 شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

Untitled-1

پولیس نے بتایا ہے کہ مسلمان مخالف 6 شدت پسندوں نے مدرسے پر دھاوا بول کے شدید توڑ پھوڑ کی، جبکہ مدرسے میں موجود قرآن پاک کے نسخے بھی شہید کر دیے گئے۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے مدرسے پر 2 ماہ قبل بھی حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں 2 لڑکیاں جبکہ 4 لڑکے ملوث تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Untitled-1

گرفتار کیے گئے حملہ آوروں کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حملے کا نشانہ بننے والے مدرسے کو سیکورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply