• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی کاحکومت مخالف ٹرین مارچ کچھ دیر بعد شروع ہوگا

پیپلز پارٹی کاحکومت مخالف ٹرین مارچ کچھ دیر بعد شروع ہوگا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ کچھ دیر بعد شروع ہوگا اور لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجادیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ٹرین مارچ کا آغاز آج ہوگا، کینٹ اسٹیشن سے ٹرین صبح 10بجے روانہ ہوگی، جس کا پہلا اسٹاپ لانڈھی اسٹیشن پر ہوگا۔

پیپلزپارٹی نےریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ کیمپ بھی قائم کردیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ بھی کینٹ اسٹیشن پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بہتر انتظامات نہ کرنے پر شیخ رشید پر برس پڑے۔

کاروان بھٹو ٹرین خصوصی سیلون سمیت 14 ڈبوں پر مشتمل ہے، ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری راستے میں 25 مختلف مقامات پر خطاب کریں گے اور کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی ڈرگ روڈ، لانڈھی، جھمپیر، جنگ شاہی، کوٹری، حیدرآباد، اوڈیرو لعل، ٹنڈو آدم، شہداد پور اور شہید بے نظیر آباد ریلوے اسٹیشن پر خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو اپنے آبائی گھر زرداری ہاؤس میں رات کو قیام کریں گے جس کے بعد کارروان بھٹو مارچ کل صبح شہید بے نظیرآباد سے روانہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی دوڑ، پڈعیدن، محراب پور، بھریا روڈ، رانی پور، خیر پور، روہڑی، سکھر، حبیب کوٹ، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو نوڈیرو اور پھر لاڑکانہ میں بھی خطاب کریں گے۔

کراچی سے لاڑکانہ تک جانے والی خصوصی ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی جہاں استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جیالوں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر موجود ہے اور اپنے قائد کی منتظر ہے جب کہ اسٹیشن کے اندر اور باہر سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

55672297_2531194670283983_5775722322870665216_n

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply