ہراسمنٹ سے بچنے کی اداکاری کرتی بھنبھریاں۔ضیغم قدیر

جب بھی کوئی  نر ہراس کرنے کی کوشش کرتا ہے تو فخ مادہ  ڈریگن فلائز یا پھر بھنبھِری مرنے کی ایکٹنگ کرنے لگ پڑتی ہے۔
راسم خلیفہ کے لئے یہ نارمل دن ہی تھا وہ لیب میں بھنبھری کے لاروے اکھٹے کررہا تھا۔ کہ اچانک اس نے دیکھا کہ ایک  مادہ بھنبھری جس کا ایک ہم نسل  نر پیچھا کررہا تھا اچانک گر گئی۔ اور جب تک وہ  نٙر بھنبھری وہاں رہا تو وہ بھنبھری اسی طرح بے حس و حرکت رہی لیکن جونہی وہ  نر  اڑ گیا تو وہ مکھی دوبارہ اٹھ کر اڑنا شروع ہوگئی۔
اس مشاہدے کے بعد راسم نے ان مکھیوں کے برتاؤ کا تجزیہ کرنا شروع کیا تو اسے پتا چلا کہ 31 میں سے 27 فیمیل ڈریگن فلائز نے  نروں  سے بچنے کے لئے مرنے کی ڈرامے بازی کی اور ان میں سے 21 مکھیاں  نر بھنبھریوں سے بچنے میں کامیاب رہیں۔
بھنبھریاں ایسا برتاؤ انڈے دینے کے سیزن میں کرتی ہیں جس میں  نر  سے تعامل کے نتیجے میں انڈوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوسکتا ہے اور تمام انڈے فرٹیلائز ہوسکتے ہیں اور انکا ریپرڈکٹو ٹریکٹ متاثر ہوسکتا ہے۔اس لئے وہ  نر  سے اجتناب برتی ہیں۔
خلیفہ اب اپنی تحقیق کو آگے لیجانے کا سوچ رہا ہے تاکہ وہ پتا لگا سکے کہ آیا یہ خوبی صرف اسی سپی شی میں ہے یا دوسری سپی شیز کی فیمیلز بھی ایسا ہی برتاؤ ظاہر کرتی ہیں۔
سورس ایکولوجی جرنل

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply