• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • داعش کی خلافت کا خاتمہ، شامی فورسز اور امریکی اعلیٰ حکام کا جشن

داعش کی خلافت کا خاتمہ، شامی فورسز اور امریکی اعلیٰ حکام کا جشن

دمشق: شام میں داعش کے آخری گڑھ کا بھی خاتمہ کر دیا گیا، شامی فورسز نے داعش کے آخری گڑھ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق داعش کے آخری ٹھکانے کے خلاف چھ ماہ سے کارروائی جاری تھی، داعش مشرقی شام کے قصبے باغوزکی تنگ تک محدود ہو کر رہ گئی تھی۔

شامی فورسز نے داعش کو شکست دینے کے بعد جشن منایا، جشن میں اعلیٰ امریکی سفارت کار، شامی حکام اور فورسز نے شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو کی جانب سے داعش کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کامیابی کے باوجود ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، داعش کے مکمل خاتمے تک اتحادیوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply