مہاتیر محمد دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنا 3 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر واپس روانہ ہوگئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر 21 مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے تین روز اسلام آباد میں قیام کیا۔

مہاتیر محمد نے اپنے دورے میں پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جب کہ انہیں صدرِ مملکت عارف علوی نے نشانِ پاکستان سے بھی نوازا۔

ملائیشین وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں کروڑوں ڈالر کےمعاہدے بھی ہوئے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے یومِ پاکستان کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

معزز مہمان جب دورہ مکمل کرکے واپسی کے لیے نور خان ائیربیس پہنچے تو انہیں پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف تھنڈر 17 طیارے پر بریفنگ دی گئی اور مہاتیر محمد نے طیارے کا معائنہ بھی کیا جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے معزز مہمان کو فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء نے معزز مہمان کو نور خان ائیربیس سے رخصت کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply