کونسے بھکاری شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں؟

لندن: برطانیہ میں بھکاریوں کی حالت زار جاننے اور ان کے مسائل سمجھنے کیلئے دو ماہ تک سڑکوں پر بھکاریوں کے ہمراہ، بھکاری بن کر رہنے والے ایک برطانوی فوجی کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیفورڈ، برطانوی برّی فوج میں کیپٹن ہیں اور ایک خفیہ مہم کیلئے دو ماہ تک بھکاری کا روپ دھار کر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بھکاریوں کے ہمراہ رہے۔ انہیں بھکاریوں کی مشکوک حرکات، رہن سہن اور مافیاز پر نظر رکھنی تھی۔

a person standing on a sidewalk: He found that there was more food than he was expecting. In Glasgow he saw 26 volunteers giving out food to two homeless people

اسٹیفورڈ نے اپنی مہم کے دوران لندن، مانچسٹر اور گلاسکو جیسے بڑے شہروں کی سڑکوں پر دن رات گزارے۔ اس دوران انہوں نے کھانا پینا اور دیگر معمولات بھکاریوں کے ساتھ ہی انجام دیئے اور چونکا دینے والی کہانیاں اور کردار سامنے آئے۔ معلوم ہوا کہ یہ پورا ایک مافیا ہے جس میں ملک کی جاسوسی سے لے کر منشیات و اسلحہ فروشی تک کی راہ ہموار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors
برطانوی کیپٹن نے اپنی مہم کے حوالے سے سب سے بڑا انکشاف یہ کیا کہ تقریباً تمام ہی بھکاری ایک اوسط برطانوی شہری سے زیادہ امیر تھے۔ ایک بھکاری ماہانہ 6 ہزار پاؤنڈ تک کمالیتا ہے جب کہ کھانا پینا بھی مفت ہوتا ہے۔ یہ رقم منشیات اور جوئے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

برطانوی کیپٹن اسٹیفورڈ نے مزید بتایا کہ کچھ بھکاری ایسے بھی تھے جن کی ماہانہ آمدنی ایک سپاہی سے بھی زیادہ تھی جب کہ ملازمت کے اوقات کار ایک سپاہی سے آدھے بھی نہیں تھے۔ کچھ بھکاری موٹی رقم اپنے گھروں کو بھی بھیجتے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply