عیدالاضحیٰ پر سندھ پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل

کراچی(نمائندہ خصوصی)عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں عید کے موقع پر 12 ہزار 3 سو افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے مکمل پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے لئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردی ہدایات کے مطابق قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور ان کی ترسیل و تقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل درآمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے، جب کہ نماز عید کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر 12 ہزار 3 سو افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی فوری اطلاع 15 مددگار پولیس کو دیں، شہری اپنے اطراف میں مشکوک تھیلا، بریف کیس، مشتبہ گاڑی دیکھیں تو فوراً متعلقہ تھانے یا پھر پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایات دی ہیں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply