• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ: غلط معلومات کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف

واٹس ایپ: غلط معلومات کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف

واٹس ایپ کو گزشتہ سال سے جعلی خبروں کے پھیلاﺅ کے باعث تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعدد اقدامات بھی کیے گئے اور اب ایک نیا فیچر جلد متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس بار یہ کمپنی تصاویر کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف کرارہی ہے۔ فیس بک کی زیرملکیت ایپ اس وقت ایک نئے سرچ امیج فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین کسی تصویر کے بارے میں معلومات گوگل سے اپلیکشن کے اندر رہتے ہوئے حاصل کرسکیں گے۔

اس سلسلے میں سرچ بائی امیج پر کلک کرکے کسی دوست کے میسج میں آنے والی تصویر کو براہ راست گوگل پر اپ لوڈ کرکے اس کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے گی۔ اس معلومات سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ یہ تصویر اصلی ہے یا فوٹوشاپ کا کمال، اسی طرح وہ تصویر کے پس منظر کے بارے میں بھی سب کچھ جان سکیں گے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاﺅنٹ WABetaInfo کے مطابق اس فیچر کی آزمائش اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل واٹس ایپ میں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کی حد کو کم کرکے 5 کیا گیا، گروپ کے لیے نئے انتظامی کنٹرول متعارف کرائے جبکہ لاکھوں اسپام اکاﺅنٹس پر پابندی بھی عائد کی۔ یہ امیج سرچ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، فی الحال کہنا مشکل ہے مگر امکان ہے کہ آئندہ ماہ سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply