عورت مارچ ۔۔۔عبدالحنان ارشد/سو لفظی کہانی

تین چار دن کام زیادہ ہے۔
چھٹی کے بارے میں سوچنا بھی مت!۔ عورتوں کے حقوق کے لیے ایک
احتجاجی مارچ کیا جانا ہے۔
پوسٹر کل تک ہر صورت مل  جانے چاہئے۔
تمہیں معلوم ہے نا؟
پوسٹرز پر کیا لکھنا ہے؟
بیگم صاحبہ نے فون پر کسی کو بتایا۔
اُس نے لرزتے ہونٹوں کے ساتھ فریاد بھرے لہجے میں
جھجکتے جھجکتے بیگم صاحبہ  کو مخاطب کرکے کہا
“بیٹی بیمار ہے
کچھ پیسوں کی
ضرورت تھی”۔
“بکواس بند کرو!
مہینہ مکمل نہیں ہوا
اور تنخواہ پہلے ہی لے چکی ہو۔
پہلے ہی مارچ کی تیاری میں
بہت خرچہ ہو چکا ہے”۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply