• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت مقبوضہ کمشیرمیں انتخابات سے بھاگ گیا ،فوادچوہدری

بھارت مقبوضہ کمشیرمیں انتخابات سے بھاگ گیا ،فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کمشیرمیں انتخابات سے بھاگ گیا ،مقبوضہ کمشیرمیں 7لاکھ بھارتی فوج  تعینات ہے، ہر10کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہونے کے باوجود انتخابات کرانے کی جرات نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مقبوضہ کمشیرمیں انتخابات کے التواء پرردعمل دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں 7لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، ہر10کشمیریوں پرایک بھارتی فوجی مسلط ہے اس کے باوجود بھارت میں جرات نہیں کہ کشمیرمیں انتخابات کرا سکیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہاکہ اربوں روپے سیکیورٹی پرخرچ کرنے کے بعد بھی بھارت کی یہ حالت ہے توضد نہ کریں اور استصواب رائے کی طرف جائیں لوگوں کوفیصلہ کرنے دیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply