قصہ ایک اور پائلٹ کی رسوائی کا۔۔۔عامر عثما ن عادل

نئی دہلی سے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو جانے والی پرواز کے بھارتی پائلٹ کو طیارہ لینڈ کرتے ہی مسافروں کے سامنے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں اس کا ویزا کینسل کرنے کے بعد اسے واپس نئی دہلی ڈیپورٹ کر دیا گیا ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ بھارتی پائلٹ جو عموماً  امریکہ جانے والی پروازوں پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں گزشتہ روز جونہی امریکی شہر سان فرانسسکو پہنچے تو امریکی حکام نے انہیں ائیر پورٹ پر مسافروں کے سامنے گرفتار کر لیا ہتھکڑی لگائی  اور پاسپورٹ ضبط کر لیا ایف بی آئی کے مطابق اس پائلٹ پر الزام ہے کہ اس نے امریکہ قیام کے دوران ہوٹل کے کمرے میں چائلڈ پورنو گرافی سے متعلقہ ویڈیوز لوڈ کی تھیں اور FBI دو ماہ سے اس پر نظر رکھے  ہوئے تھی۔

امریکہ نے پائلٹ پر لگائے گئے الزامات کے متعلق ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر بھارت کے حوالے کر دیا اور پائلٹ کو امریکہ کیلئے بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے پچھلے ہفتے پاکستانی فضائیہ نے ایک ڈاگ فائٹ کے دوران دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی  نندن کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں جسے جذبہ خیر سگالی کے  تحت رہا کر دیا گیا۔آج کل مودی سرکار کے ستارے گردش میں ہیں ہر تدبیر الٹی پڑ رہی ہے کبھی کوئی  طیارہ فنی خرابی کے کارن گر کے تباہ ہو جاتا ہے کبھی ائیر شو کے دوران طیارے آپس میں ٹکرا جاتے ہیں اور اب مسافر طیارے کا پائلٹ امریکہ سے رسوائی  سمیٹے بھارت لوٹ آیا!

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply