استحصال۔۔۔اے وسیم خٹک

رات دوست کو کسی کام سے فون کیا۔۔ کام کی بات کے بعد ملکی سیاست  حالات کے بعد بولے موسم بہت خوشگوار تھا ـ ۔۔

آج خواتین کے دن کی مناسبت سے پروگرامات منعقد ہوئے موسم بہت رنگین ہوگیا تھا ـ ہر جگہ  بس خواتین ہی خواتین اور سب کچھ گلابی گلابی رہا ـ۔۔۔

میں نے کہا ہاں یار میڈیا پر بھی خواتین ہی چھائی رہیں۔اچھا ہے ایک دن تو ان کے لئے بھی مختص ہے حالانکہ ایک دن ان کے لئے بہت کم ہے ـ۔

میں نے کہا  بالکل صحیح فرمایا۔۔ میں تو خواتین کادن بہت زیادہ شوق سے مناتا ہوں ـ آج موسم بہت پیارا تھا اور خواتین کا دن بھی تھا تو ہم نے کال ملائی اور پھر پورا دن ایک خوبصورت خاتون کے ساتھ پوش علاقے کے ہوٹل میں دن گزار لیا۔ ـ میں نے پیسے دے کر اسکی ضرورت پوری کی اور بدلے میں اُس نے میری ضرورت کا بھرم رکھا ـ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

پھر ایک ٹھنڈی سانس لے کر گویا ہوئے ـ یار واقعی میں خواتین کا دن منانا بہت ضروری ہے ـ ان کا بہت زیادہ استحصال ہوتا ہے ۔۔

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply