صد فقط القط قیاممۃ کل۔۔۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

کون سی دیوار ِ گریہ؟
روؤں کیسے؟
میری تو آنکھیں نہیں ہیں
گھُپ اندھیرے میں کسی نے چھین لی ہیں
اور جیسے
کانچ کے ڈھیلے وہا ں چِپکا دیے ہیں
اور میں اندھا نجومی
“تھیِیب ” ٭کے بازار میں بیٹھا ہوا ہوں
بڑبڑاتا ہوں،ورائے چشم ، ہوش و گوش۔۔۔۔سن لو
“اکتشاف ِصد۔ فقط القط ۔۔قیامت قُل!”
مگر سنتے نہیں ہیں، سب اصم ہیں !!
—————-
٭ تھییب ۔ Thebe . مصر میں دریائے نیل کے مغربی حصے کا وہ علاقہ جہاں اس نام کا مشہور عالم شہر تھا۔
Tiresias. A blind Thebian soothsayer given knowledge of future events

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply