فلم”ابھی نندن”۔۔۔۔سید شاہد عباس

سنا ہے ہمارا ہمسایہ گرفتار ہونے والے بھارتی پائیلٹ پہ فلم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ چلیں اچھی بات ہے ایک نیا موضوع انہیں ملا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لیکن المیہ یہ ہے کہ یہ واقعہ ماضی قریب سے بھی قریب میں ہوا ہے۔ تو ہمارے پڑوسی اس فلم میں جھوٹ کی آمیزش کریں گے کیسے؟
کیا اس میں یہ سچ دکھائیں گے کہ دشمن نے ہمارے چھ ٹارگٹ لاک کر لیے، اور پھر ہمیں بخش دیا؟
کیا وہ اس فلم کی کہانی میں یہ دکھا سکیں گے کہ جب ٹارگٹ لاک ہوئے، اور ان کے ساتھ خالی جگہ پہ ہٹ کیا گیا تو ان کی توپیں ان کے جہاز ستو پی کے سو رہے تھے؟ یا ان کو خبر ہی پاکستان نے نہ لگنے دی؟
کیا وہ اس فلم میں یہ دکھانا پسند کریں گے کہ بہ امر مجبوری جب مقابلے کی فضا بنی تو دو طیارے گنوا بیٹھے؟
اس بننے والی فلم میں ہلاک ہونے والے پائیلٹ کو کیا دکھائیں گے؟ ہیرو؟
یا ابھی نندن کو ہیرو دکھائیں گے؟ جو نہ تو دشمن کا کوئی طیارہ گرا پائے۔ بلکہ اپنا طیارہ گنوا کے قیدی بن بیٹھے؟
اور فلم کا کلائمکس کیا ہوا کہ گرفتار پائیلٹ دشمن نے اپنی مرضی کے تحت چھوڑ دیا؟
فلم میں سب سے مزے کے سین ہوں گے کہ ہمارا طیارہ انہوں نے  تباہ   ثابت کرنا ہے۔ جو فلم میں تو یقیناً وہ کر ہی لیں گے۔
اور سب سے حیران کن لمحہ وہ ہو گا کہ وہ حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو کیسے فلم میں دکھائیں گے؟ ان کو کس طرح پوری کہانی میں فٹ کریں گے؟ کیوں کہ ان دونوں کے بنا تو ابھی نندن بھی کہیں فٹ نہیں آتا۔
بہرحال فلم کا  بے چینی سے انتظار ہے۔ اور شدت سے دیکھنا چاہتے ہیں ہم بھی کہ آخر اس فلم کی کہانی میں کیا کیا نیا ڈالا جائے گا۔ کیوں کہ کہانی میں نیا ڈالے بنا تو اسے فلم بینوں تک پہنچایا نہیں جا سکتا۔ اور نیا ڈالنا کہانی میں کچھ بھی اس لیے بھی مشکل ہو گا کہ واقعہ سالوں پہلے نہیں ہوا بلکہ آج کی ہی بات ہے۔
مبالغے کے ماہرین یقینی کہانی کو جاندار بنا لیں گے، ان کی اس صلاحیت پہ کوئی شک نہیں ہے۔ لیکن فرضی سرجیکل اسٹرائیک کی طرح اس کہانی میں کون کون سے فرضی کردار ڈالے جائیں گے۔ یہ دیکھنے کا اشتیاق ہے۔
ارے رکیے۔ کالم ختم نہیں ہوا۔ بلکہ ایک اور بات یاد آ گئی ہے۔ اس فلم میں تباہ ہونے والے درختوں کی جگہ کیا دکھایا جائے گا؟ اور ہاں وہ جو پے لوڈ گرا تھا اس کو کیسے دکھایا جائے گا؟
فلم بہر حال بہت دلچسپ ہوگی، فیچر فلم ابھی نندن!

Facebook Comments

سید شاہد عباس
مکتب صحافت کی پہلی سیڑھی پہ قدم رکھنے کی کوشش ہے۔ "الف" کو پڑھ پایا نہیں" ی" پہ نظر ہے۔ www.facebook.com/100lafz www.twitter.com/ssakmashadi

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply