• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صمام بخاری نے وزیراطلاعات پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صمام بخاری نے وزیراطلاعات پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءصمام بخاری نے وزیراطلاعات پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا ،تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو گورنر ہاوس لاہور میں صمصام علی بخاری  نے وزیراطلاعات پنجاب  کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزرا، راجہ بشارت، سردار محسن لغاری، ترجمان وزیر اعلی شہباز گل میاں منظور احمد وٹواور اعلی انتظامی حکام نے شرکت کی،صمام بخاری کو وزارت اطلاعات پنجاب کا قلمدان دیا جائے گا۔

ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے صمصام بخاری نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ماسٹرز

کیا ہے،انہوں نے سنہ2002 سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا جب آزاد امیدوار کی حیثیت سے انہوں نےاپنا پہلا الیکشن لڑا لیکن شکست کھائی۔

سنہ 2008 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور فتحیاب ہونے کے بعد کچھ عرصہ کے لیے وزیر مملکت برائے اطلاعات بھی رہے۔

سنہ 2015 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، سنہ 2018 کے عام انتخابات میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا تاہم ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی نے دوبارہ انہیں ٹکٹ دیا، اس بار وہ الیکشن جیت کر رکن صوبائی اسمبلی بنے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیاض الحسن چوہان سے اقلیتی برادری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وزارت سے استعفی لیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply