نیب کیا کررہا ہے؟ہر چیز میں گڑ بڑ ہے:جسٹس گلزار

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کے دوران نے جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نیب کیا کررہا ہے ہرچیزمیں گڑبڑہے ،نیب کا توآنگن ہی ٹیڑھا ہے جو بااثرافراد پرہاتھ ڈالنے سے ڈرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی ۔

جسٹس گلزارنے استفسارکیا کہ اتنا بڑا کیس ہے محسن حبیب کوگرفتارکیوں نہیں کیا گیا وہ آزاد سے گھوم رہا ہے ،جس پرنیب پراسیکیوٹرنے محسن حبیب کے نیب طلب کرنے جبکہ وکیل نے لاہورمیں ہونے کا بتایا ۔

جسٹس گلزار نے نیب پراسیکیوٹر سے کہاکہ نیب نے محسن حبیب کوچائے اورکیک پیش کئے ہوں گے ۔

نیب نے مؤقف اپنایاکہ سپریم کورٹ نے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا ،جس پرجسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا حکم صرف 2دن کیلئے تھا ۔

جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ نیب کو آخرتکلیف اورپریشانی کیا ہے ،نیب کیا کررہا ہے ہرچیزمیں گڑبڑہے نیب کا توآنگن ہی ٹیڑھا ہے جو بااثرافراد پرہاتھ ڈالنے سے ڈرتے ہیں ۔

جسٹس گلزاراحمد  نے مزید کہاکہ کرپٹ لوگ ملک لوٹ کرکھا گئے کوئی ان پرہاتھ نہیں ڈالتا ،نیب سے اللہ ہی پوچھے گا کیا کوئی ادارہ نہیں جونیب کا آڈٹ کرے؟ ۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر اور محسن حبیب کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply