• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ:مختاراں مائی کیس،ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور

سپریم کورٹ:مختاراں مائی کیس،ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے مختاراں مائی کیس کی سماعت کی ، اللہ دتہ ، فیاض اورمقدمے کےدیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت سے مہلت طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ وکیل کی خدمات حاصل کرنی ہے ،عدالت سماعت ملتوی کردے ۔

جسٹس گلزاراحمد نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ استدعا پرکیس ملتوی کردیتے ہیں ،آئندہ سماعت پر وکیل ساتھ لے کرآئیں

Advertisements
julia rana solicitors london

بعدازاں سپریم کورٹ نے مختاراں مائی کیس کی سماعت  27مارچ تک ملتوی کردی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply