اسلام آباد :اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،سعودی عرب جانے والے مسافرسے آئس ہیرون برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ،منگل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنجی ائیرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے مسافرکے بیگ سے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔
صوابی کا رہائشی سید اقبال سعودی عرب جا رہا ہے ، ملزم نےڈبل روٹی میں آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی ۔
Advertisements
مسافرکوگرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں