• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بولی وڈ میں پلوامہ، ابھی نندن، بالاکوٹ بنانے پر لڑائی شروع

بولی وڈ میں پلوامہ، ابھی نندن، بالاکوٹ بنانے پر لڑائی شروع

ممبئی: لڑائی کے میدان میں پاک فوج کے ہاتھوں اور سیاست کے میدان میں وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں ہزیمت اُٹھانے کے باوجود ہندوستانی پروڈیوسرز نے پلوامہ حملے اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے فلموں کے نام رجسٹر کرانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق 26 فروری کو ہندوستانی طیاروں نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی تو ہندوستان میں واویلا مچ گیا کہ پاکستان میں 350 افراد مار دئیے گئے۔

ہندوستانی فلم پروڈیوسرز نے فوری طور پر انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور فلم کیلئے نام رجسٹر کرانا شروع کردئیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مجموعی طور پر 26 فروری کو انڈیا کے 5 بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے نام رجسٹر کرائے۔ موقع پر موجود ایک پروڈیوسر نے موشن پکچرز کے دفتر میں مچنے والی ہڑبونگ کو کھچڑی قرار دیا اور کہا کہ پروڈیوسرز بالا کوٹ، سرجیکل اسٹرائیک ٹو پوائنٹ زیرو، پلوامہ اٹیک کے نام رجسٹر کرانے کیلئے آپس میں لڑتے رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply