دبئی:پاکستان سپر لیگ 4کے لاہور میں شیڈول تینوں میچز کی کراچی منتقلی کے بعد جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان لگ گیا
پروٹیز اسٹار بیٹسمین کا لاہور قلندرز کی جانب سے7میچز کھیلنے کا معاہدہ تھا، وہ یو اے ای میں اپنے کنٹریکٹ کے مطابق میچز کھیلنے کے بعد دبئی سے رخصت ہوگئے تھے۔
پی سی بی اور لاہور قلندرز کی جانب سے خصوصی دعوت پر انہوں نے لاہور میں میچز کھیلنے کیلیے حامی بھر لی تھی۔
ڈی ویلیئرز کو ان مقابلوں کیلیے خصوصی طور پر آنا تھا لیکن اب پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں میچز بھی کراچی منتقل کردیئے ہیں۔

اس صورتحال میں اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، موجودہ صورتحال میں وہ لاہور کے بجائے کراچی میں کھیلنے کیلئے تیار ہوتے ہیں یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں