ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 4میں آج 2میچز کھیلے جائیں گے، ابوظہبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار لیگ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔
پی ایس ایل 4میں 2روزآرام کے بعداب ابوظبی میں میدان سجے گا،پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپشاور زلمی سے نبردآزما ہوگی،میچ 4:30 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں 5،5میچز جیت چکی ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے میچ کی فاتح ٹیم پلے آف میں جگہ بنالے گی،پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپشاورزلمی کو 6وکٹوں سے ہرایا تھا۔
دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانزمدمقابل ہوں گے،لائیوایکشن رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو کراچی کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں