• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین کا پاکستان اور بھارت کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے انکار

چین کا پاکستان اور بھارت کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے انکار

SHOPPING
SHOPPING

بیجنگ: چین نے پاکستان اور بھارت کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہ ہونے کے باعث قانونی طور پر جوہری ملک قرار نہیں دیے جا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا چین شمالی کوریا کو بطور جوہری قوت کے حامل ملک کے طور پر قبول کرے گا یا نہیں۔

اس سوال کے جواب پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عین اسی وقت ایک صحافی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کے خدشے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

اس سوال کے جواب پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات پرامن طریقے سے حل ہو جائیں۔

SHOPPING

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر مزید کہا کہ چین پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو ایٹمی قوت کے حامل ممالک کے طور پر بھی قبول نہیں کرتا۔ دونوں ممالک کے پاس قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک کہلانے کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں ہیں، اسی لیے ان دونوں ممالک کے قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک ہونے یا نہ ہونے کی حیثیت پر چین کا موقف واضح ہے۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *