• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان :طوفانی بارش سے سیلابی ریلے ، حادثات میں 7افراد جاں بحق

بلوچستان :طوفانی بارش سے سیلابی ریلے ، حادثات میں 7افراد جاں بحق

کوئٹہ :بلوچستان میں طوفانی بارش سے صورتحال سنگین ہے،مختلف علاقے سیلابی ریلوں کی زد میں آگئے،کئی گھر تباہ ہوگئے، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی۔

ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے،بلوچستان میں بارش سے تباہی مچی تو ندی نالے بپھر گئے،مکانات تباہ ہوگئے،شاہراہیں بند اور نظام مفلوج ہوگئی ۔

ایسے میں پاک فوج کے جوان مدد کیلئے پہنچے،سیلاب نے نوشکی اجاڑدیا، خیصار پل میں شگاف سےشہرکا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،ہائی ٹرانسمیشن وائر گرنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج،ایف سی اور لیویزریسکیو آپریشن شروع ہواجبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

بارش اور برفباری سے متاثرہ اضلاع قلعہ عبداللہ، زیارت،ہرنائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *