• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان سے امن کا پیغام لے کر بھارت روانہ

سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان سے امن کا پیغام لے کر بھارت روانہ

لاہور:بھارت کے جنگی جنون کے باعث منسوخ کی جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک دفعہ پھر پاکستان سے امن کا پیغام لے کر بھارت روانہ ہوگئی، مسافروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے انڈیا کی طرف سے پاکستان کیخلاف فضائی کارروائی کے بعد بند کر دی گئی تھی، آج 4روز کے بعد اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت روانگی سے قبل مسافروں کی خوشی دیدنی تھی جن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان امن اور محبت کا رشتہ قائم رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سمجھوتہ ایکسپریس 151سے زائد مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی، یہ ٹرین حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply