آج اپنی سالگرہ کی خوشی میں پیش ہے کرکٹیات ۔۔۔سید عارف مصطفٰی

 کرکٹ ایک خاص متعدی مرض ہے جو اہم ٹورنامنٹوں میں وباء کی شکل اختیار کرلیتا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اس کی زد میں آیا کوئی فرد اس سے بچنا ہی نہیں چاہتا

2- کرکٹ نہ ہوتی تو برصغیر کے لوگوں کے پاس آپس میںً گپ لگانے اور وقتاً فوقتاً لڑپڑنے کے سوا اور کوئی مصروفیت کیا رہ جاتی

۔ 3- سٹیڈیم وہ جگہ ہے جہاں کھیل سے زیادہ تماشائی ایک دوسرے پہ نظر رکھتے ہیں

4- ایک پاکستانی کرکٹ اسٹیڈیم کا چوکیدار کہہ رہا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم کے جیسے نتائج کے لیئے کرکٹ بورڈ پہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے یہ تو میں بھی دے سکتا ہوں بس میری موجودہ تنخواہ ہی ڈبل کردی جائے

5- تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں کے جلد آؤٹ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ بالر انکی مرضی کی گیندیں نہیں کرواتے

6- ہمارے کھلاڑی ایک ہی وقت میں کوچ ،کپتان اور مینیجر کے مشوروں پہ عمل کرنے کی کوششیں کرتے ہیں اور مسئلہ یہ ہے کہ انکے مشورے اکثر ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں

7- کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے سے لے کر نوبال اور وائڈ بال تک اب ہر فیصلہ کمپیوٹر کے حوالے کردینے کے بعد ریفری کا کردارکسی بارات میں موجود ایک ایسے مجبور پھوپھا ٹائپ بزرگ کا ہے کہ جس کا احترام سب کرتے ہیں لیکن جس کی ذرا نہیں چلتی

8- پاکستان کی نئی نسل کو پڑھائی سے دور کرنے کے لیئے جو کمی موبائل سے رہ گئی تھی وہ   اب  پی ایس ایل سے پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے

9- اپنے کیریئر میں مسلسل غلط شارٹ کھیل کر آؤٹ ہونے والے جب کمنٹریٹر اور ایکسپرٹ بن جاتے ہیں تو سب سے زیادہ شور اسی بات پہ مچاتے سنائی دیتے ہیں کہ ابھی یہ کھلاڑی وہ فضول شارٹ ایسے نہ کھیلتا بلکہ ویسے کھیلتا تو آؤٹ نہ ہوتا

Advertisements
julia rana solicitors

 10- خواتین کا ایسا التفات نظر آئے تو مرد مجاہد بننے کے بجائے ہرکس و ناکس کا دھیان کرکٹر بننے کی طرف کیوں نہ جائے ۔۔۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply