راہول گاندھی بنام نریندر مودی۔۔۔۔عامر عثمان عادل/اختصاریہ

 بھارت کے مکھ منتری نریندر مودی جی جو پاکستان کو للکارنے, دھمکیاں دینے اور سبق سکھانے کا کوئی  موقع جانے نہیں دیتے آج کل اپنے دیس میں رافیل طیاروں کے اسکینڈل کی زد میں ایسے آئے ہیں کہ انہیں اپوزیشن آڑے ہاتھوں لے رہی ہے ۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ مودی جی آپ چوکیدار نہیں ،چور ہیں لوک سبھا میں دھواں دار تقرہر میں راہول نے مودی اور وزیر دفاع کے خوب لتے لئے۔

آج کل راہول کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیارے وزیر اعظم ! آپ میں ذرا سی بھی شرم و حیا ہے ؟ رافیل طیاروں کی تاخیر کے آپ ذمہ دار ہیں آپ نے قومی خزانے کو تیس ہزار کروڑ  کا ٹیکا لگا کر اپنے دوست امبانی کو نوازا آپ کے کرتوتوں کے باعث بھارتی فضائیہ کے ابھی نندن جیسےبہادر پائلٹ پرانے طیاروں پر پرواز کر کے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply