• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کی تمام تیاریاں مکمل

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کی تمام تیاریاں مکمل

لاہور:بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، بھارتی پائلٹ کو آج سپہ بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ،حوالگی واہگہ پرکی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق،بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوآج واہگہ بارڈرکے ذریعے بھارت حوالی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج سہ پہر بھارتی حکام کےحوالے کیا جائے گا، ابھی نندن کو واہگہ پربھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشن نے بھارتی پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کرلئے ہیں واہگہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے ایئراتاشی گروپ کیپٹن بھی پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply