سپریم کورٹ:52مرتبہ سزائے موت پانے والا ملزم بری

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم صوفی بابا کوبری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے سخی سرور دربار پرحملے کیلئے خودکش حملہ آورتیار کئے اور ملزم نے اعترافی بیان بھی دیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صوفی بابا لوگوں کو جنت بھیجتا ہے،خود کیوں نہیں جاتا،عجیب بات ہے کہ بچوں کو تیار کرنے والے کیخلاف ثبوت نہیں، خودکش حملہ کرنے والا بچہ درحقیقت خود نشانہ بنتا ہے، ملزم کے بیان کے مدنظر پولیس نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم خود کش حملے کے موقع پرموجود نہیں تھا اورملزم کیخلاف پراسیکوشن نے کوئی ثبوت نہیں دیئے لہذا ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم صوفی بابا کوبری کردیا۔

واضح رہے ملزم بہرام عرف صوفی محمد پر حضرت سخی سرور دربار حملہ کے لیے خودکش بمبار تیار کرنے کا الزام تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 52 مرتبہ سزائے موت اور 73 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply