• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی منسوخ

لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی منسوخ

لاہور:بھارتی جنگی جنون اس کے اپنے ہی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ، لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کو تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیا ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر لاہور سے دہلی جانے والی سمجھوتا ایکسپریس آج روانہ نہ ہوسکی، لاہور سے صبح 8 بجے روانہ ہونے والی سمجھوتا ایکسپریس ٹرین کو تا حکم ثانی منسوخ کر دیا گیا ۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہونے سے وہ یہاں پھنس کر رہ گئے ہیں ،دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کریں۔

ہفتے میں 2روز سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے اٹاری اوربھارت کیلئے روانہ ہوتی ہے،شیڈول کے تحت پیراور جمعرات سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کیلئے مختص دن ہیں۔

سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے 45 مسافروں کو لے کر ٹرین بھارت روانہ ہوئی تھی جبکہ آج 20سے زائد مسافروں کو روانہ ہونا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب بند کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply